Back to Collection

Sahara Do Sahara Do Sahara Ya Rasool Allah

Written by Shahbaz Raza Kalkattavi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سہارا دو سہارا دو سہارا یا رسول اللہ ﷺ

مِری کشتی کو مل جائے کنارہ یا رسول اللہ ﷺ

نہ جنت کی مجھے خواہش نہ دوزخ کی مجھے پرواہ

میرے ہاتھوں میں ہے دامن تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

سنا ہے گنبدِ خضرا بہت ہی خوبصورت ہے

میری آنکھیں بھی کر لیتیں نظارہ یا رسول اللہ ﷺ

کسی کی جے وجے ہم کیوں پکاریں کیا غرض ہم کو

ہمیں بس آپ کا کافی ہے نعرہ یا رسول اللہ ﷺ

نہ لیں جب تک تمہارا نام بخشش ہو نہیں سکتی

وہ بخشا جائے گا جس نے پکارا یا رسول اللہ ﷺ

میں سمجھوں گا جو محشر میں کہ بخشش ہو نہ پائے گی

تو اس دم واسطہ دوں گا تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

عطا کر دو عطا کر دو ہمیں صدقہ نواسوں کا

ہے ٹکڑوں پر تمہارے ہی گزارا یا رسول اللہ ﷺ

زمانہ کچھ کہے دیوانے اپنی جان دے دیں گے

مگر دامن نہ چھوڑیں گے تمہارا یا رسول اللہ ﷺ

بروز حشر میرے اس یقین کی لاج رکھ لینا

تمہارا ہوں تمہارا ہوں تمہارا یا رسول اللہ ﷺ