Back to Collection

Sall Allahu Alaika Wa Sallam

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

اعلیٰ سے اعلیٰ رفعت والے

بالا سے بالا عظمت والے

سب سے زائد حرمت والے

سب سے بڑھ کر ہمّت والے

جاہ و جلال، وجاہت والے

قوّت و سطوت، صولت والے

تم ہو ماہِ لاہوتِ خلوت

تم ہو شاہِ ناسوتِ جلوت

تم ہو جوہرِ فردِ عزّت

تم ہو جسم و جاں و وجاہت

تم ہو آبِ عینِ رحمت

تم ہو تابِ ماہِ وحدت

تُم ہو نہرِ بحرِ وحدت

تُم ہو پیارے منبعِ کثرت

مالکِ کل کے تُم ہو نائب

سَب ہے تمہارا، حاضر غائب

تُم ہو سایۂ ربِّ عزت

تُم ہو مایۂ خلق و خلقت

تُم ہو صاحبِ عز و کرامت

تُم ہو لعلِ نگیںِ کرامت

اوحی الیکل اللّٰہ ما اوحی

من یعملھا الّا انت

چہرہ مطلعِ نورِ الٰہی

سینہ مخزنِ رازِ خدائی

تم ہو ہمارے، ہم ہیں تمہارے

رب کے پیارے راج دُلارے

ہم ہیں بیٹھے تمہرے دوارے

اپنی اپنی جھولی پسارے

ہر علّت کے تم ہو شافیؔ

ہر مشکل کے تم ہو رافعؔ

ہر کربت کے تم ہو دافعؔ

ہر بیماری کے تم ہو نافعؔ

بندِ عالم اور بندے تمہارے

آؤ- آؤ پیارے-پیارے

خاکِ قدم کی یاد قسم کی

یہ ہے عزّت آپ کے دم کی

سدرہ تمہارا عرش تمہارا

کرسی تمہاری فرش تمہارا

ربّ نے تم کو سیر کرائی

اپنی خدائی تم کو دکھائی

عرشِ خدا تک کس کی رسائی

دولتِ رویت کس نے پائی

حق سے ایسی قربت والے

صلی اللہ علیہ و سلم

غائب کیسے نہ ہوتا حاضر

جب ہی باطن خود ہی ظاہر

تم ہو شمعِ علم و حکمت

تم ہو ضوئے نورِ ہدایت

تم ہو باغِ بہار و رحمت

دل ہے غنچۂ رازِ وحدت

موجِ اوّل بحرِ رحمت

جوشِ آخر بحرِ رأفت

تم ہو وجہِ بعثِ خلقت

تم ہو سرِّ غیب و شہادت

تم ہو فتحِ بابِ نبوّت

تم سے ختم دورِ رسالت

تم ہو حق کے وہ ہے تمھارا

سب ہے تمھارا جو ہے اسکا

سرور و آقا، مالک و مولیٰ

دونوں جگ کے تم ہو داتا

سارے رسولوں سے تم برتر

تم سارے نبیوں کے سرور

کون ہے محبوبوں میں تم سا

کوئی نہیں ہے حاشا کلّاہ

حَقّاً حق نے ہی تم کو کیا

بے مثل و نظیر و بے ہمتا

دونوں جہاں کے سرور تم ہو

دینِ حق کے رہبر تم ہو

عرش کی زینت تم ہی سے ہے

فرش کی نذہت تم ہی سے ہے

ماہ کو تم نے ٹکڑے کیا ہے

سورج تم نے لوٹایا ہے

نافِعِ عِلَّت دَفِعِ كَرْبَت

تُمْ ہُو كَهْفِ رُوزِ مُصِيبَت

كُوئِی نَہِیں هے اَيْسَا آقا

پَرْدَہ دھَان٘پْے جُو تَنْگُوں كَا

لِلَّه خَبَر لُو نُورِی كِی

اَچّھِی صُورَت هُو نُورِی كِی