Back to Collection

Sarkar Aa Rahe Hain

Written by Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan & Saif Raza Kanpuri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

نورے خدا نے کیا کیا جلوے دیکھا دیے ہیں

سینے کیے ہیں روشن دل جگمگا دیے ہیں

ان کی مہکنے دل کے غنچے کھلا دیے ہیں

جس راہ چل دیے ہیں کچے بسا دیے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

آنکھیں کسی نے مانگی جلوا کسی نے مانگا

بڑھ کر کے اس سے پایا جتنا کسی نے مانگا

میرے کریم سے گر قطرہ کسی نے مانگا

دریا بہا دیے ہیں دور بے بہا دیے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

جو جی میں آئے وہ دو اب تو تمہاری جانب

پا لو ہمیں یا کھو دو اب تو تمہاری جانب

آنے دو یا ڈبو دو اب تو تمہاری جانب

کشتی تمہی پے چھوڑی لنگر اُٹھا دیے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

دوزخ کے ڈر سے لرزہ ہر ایک فرد ہوگا

میرے نبی کو کتنا اُمّت کا درد ہوگا

اللہ! کیا جہنم اب بھی نہ سرد ہوگا

رو رو کے مصطفیٰ نے دریا بہا دیے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

اہل نظر میں تیرا ذہن رسا مسلّم

دُنیا کے علم و فن میں ہے تیری جا مسلم

ملک سخن کے شاہی تم کو رضا مسلم

جس سمت آ گئے ہو سکّے بٹھا دیے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں

سرکار آ رہے ہیں سرکار آ رہے ہیں