Sarkare Do Jahan Ne Jab Se Nigaah Ki Hai
Written by Khalish Muzaffar
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaقربان میں ان کی بخشش کے مقصد بھی زباں پر آیا نہیں
بن مانگے دیا اور اتنا دیا دامن میں ہمارے سمایا نہیں
سرکارِ دو جہاں نے جب سے نگاہ کی ہے
دونوں جہاں کی دولت منگتے کو مل گئی ہے
سرکارِ دو جہاں نے جب سے نگاہ کی ہے
سرکارِ دو جہاں۔۔ دو جہاں نے۔۔
ان کی آنکھوں کا ہے یہ فیض برابر دیکھو
میں فقیری میں بھی ہوں کتنا تونگر دیکھو
بے عمل پال رہے ہیں میرے آقا مجھکو
دیکھنے والو ذرا میرا مقدر دیکھو
سرکارِ دو جہاں۔۔ دو جہاں نے۔۔
سرکارِ دو جہاں۔۔ دو جہاں نے۔۔
جو اشکِ ندامت میری آنکھوں سے گرا ہے
سرکار کے قدموں کے نشاں ڈھونڈ رہا ہے
کیوں میرے گناہوں کی طرف دیکھ رہے ہو
جس کو ہے میری لاج وہ لجپال بڑا ہے
سرکارِ دو جہاں۔۔ دو جہاں نے۔۔
سرکارِ دو جہاں۔۔ دو جہاں نے۔۔
سرکارِ دو جہاں نے جب سے نگاہ کی ہے
دونوں جہاں کی دولت منگتے کو مل گئی ہے
اعمال کب تھے ایسے روضے کی دید ہوتی
اعمال کب تھے ایسے۔۔ میرے
اعمال کب تھے ایسے روضے کی دید ہوتی
در پہ بلا لیا ہے یہ بندہ پروری ہے
دنیا کی بادشاہت وہ کیا کرے گا لے کر
جھولی میں جس گدا کے عشقِ محمدی ہے
رہتے ہیں ساتھ میرے کرتے ہیں رہنمائی
رہتے ہیں ساتھ میرے۔۔ میرے
رہتے ہیں ساتھ میرے کرتے ہیں رہنمائی
آنکھوں میں ہے مدینہ ہونٹوں پہ یا نبی ہے
میں کیا خلش مظفر دیدار کی طلب میں
دروازہٴ نبی پر دنیا کھڑی ہوئی ہے
سرکارِ دو جہاں نے جب سے نگاہ کی ہے
سرکارِ دو جہاں نے جب سے نگاہ کی ہے