Back to Collection

Sarwar Ho Tum Aaqa Ho Tum

Written by Zaheer Usmani

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سرور ہو تم آقا ہو تم

اور رہنما تم ہی تو ہو

رہبر ہو تم مولا ہو تم

اور پیشوا تم ہی تو ہو

تورات میں انجیل میں قرآن میں موصوف تم

یاسین ہو تم طہٰ ہو تم اور والضحیٰ تم ہی تو ہو

گر طور پر موسیٰ چلے رب سے تکلم کے لیے

عرشِ بریں پر جو ہوئے جلوہ نما تم ہی تو ہو