Back to Collection

Sarware Aalam Shahe Madina Lelo Hamara Salam

Written by Chhote Majid Shola

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

سرورِ عالم شاہِ مدینہ

لے لو ہمارا سلام

دین ملا قرآن ملا ہے

تم سے یا خیر الانام

لے لو ہمارا سلام

لے لو ہمارا سلام

قائم کرو تم بیشک نمازیں

ایمان کا گلشن پھر کھلے گا

عشقِ نبی گر دل میں نہیں تو

ان کو خدا بھی نہ ملے گا

ذکرِ نبی تو کرتا چلا جا

جنت میں ہوگا مقام

لے لو ہمارا سلام

لے لو ہمارا سلام

کیوں بے سہارا خود کو کہیں ہم

آقا ہمارے ہیں سہارے

رحمتِ عالم نورِ مجسم

پیارے نبی ہیں وہ ہمارے

بھیج رہا ہے جن پہ خدا بھی

بیشک درود و سلام

لے لو ہمارا سلام

لے لو ہمارا سلام

رو رو کے دامن خود نے بھگوئے

امت کا دامن بھر دیے ہیں

پیٹ پہ پتھر باندھ لیے ہیں

فاقے پہ فاقے بھی کیے ہیں

سب کے لیے جو رحمت ہی رحمت

ان کا محمد ہے نام

لے لو ہمارا سلام

لے لو ہمارا سلام

جن پہ نبوت ختم ہوئی ہے

وہ ہے نبی تو بس ہمارا

سجدے کیے ہیں جن کو شجر نے

قرآن جن پہ ہے اتارا

جن پہ خدا خود شیدا ہوا

سارے نبیوں کے وہ ہیں ایمان

لے لو ہمارا سلام

لے لو ہمارا سلام

اپنے مجید کو آقا بلا لو

یہ التجا ہے بس ہماری

آنکھوں میں آنسو لے کے تمنا

امت کھڑی ہے یہ تمہاری

ہم کو عطا ہو زم زم کا پیالہ

ہم ہیں تمہارے غلام

لے لو ہمارا سلام

لے لو ہمارا سلام