Back to Collection

Shaahe Waala Mujhe Taiba Bula Lo

Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

شاہِ والا مجھے طیبہ بُلا لو

طیبہ بُلا لو مجھے طیبہ بُلا لو

صدقے میں صدقے میں صدقے بُلا لو

فرقت کے مارے کو پیارے جلا لو

دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر

غیروں کی الفت کو دل سے مٹا کر

نیکوں کے صدقے میں ہم سے بڑوں کو

زار و نزار و مصیبت زدوں کو

ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مضطر

کس واسطے ہو حیران و ششدر

دار الشفاے طیبہ میں آؤ

جو مانگو فوراً منھ مانگی پاؤ

آنکھوں میں آؤ دل میں سماؤ

پردہ اٹھاؤ جلوہ دکھاؤ

قربان جاؤں، قربان جاؤں

سر صدقے کر کے، صدقے اتاروں

بادِ مخالف تیز آ رہی ہے

کشتی ہماری چکرا رہی ہے

دولت ہے نیّا موری بھنور میں

مولا تراؤ اے کہ نظر میں

تائب ہوں نجدی عائب ہوں نجدی

اور یہ نہ ہو تو، خائب ہوں نجدی

یہ نوریٔ مضطر تیرا ثناگر

اور اس کا گھر بھر ہو حاضرِ در