Back to Collection

Shahr-E-Tayba Ka Wo Bazar Bada Pyara Hai

Written by Gulam Gaus Gazali

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

شہرِ طیبہ کا وہ بازار بڑا پیارا ہے

ہم غلاموں کا خریدار بڑا پیارا ہے

روز کہتی ہے مدینے میں اتر کر جنت

یا نبی ! آپ کا دربار بڑا پیارا ہے

دیکھ کر کہتے تھے صدیق کو میرے آقا

اے صحابہ ! یہ میرا یار بڑا پیارا ہے

یوں تو اظہارِ محبت ہے کیا کتنوں نے

اے بلال ! آپ کا اظہار بڑا پیارا ہے

ان کے گستاخ کو مارا ہے چھپی ہے یہ خبر

واقعی آج کا اخبار بڑا پیارا ہے

بندھنے والے ہیں محبت کے عمامے سر پر

آج کا موقعِ دستار بڑا پیارا ہے

اے غزالی ! جو چھپائے گا ہمیں محشر میں

وہ وسیع دامنِ سرکار بڑا پیارا ہے