Back to Collection

Shameem e Zulf e Nabi

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

الٰہی! وہ مدینہ کیسی بستی ہے دکھا دینا

جہاں رحمت برستی ہے جہاں رحمت ہی رحمت ہے

مدینہ چھوڑ کر جنت کی خوشبو مل نہیں سکتی

مدینے سے محبت ہے تو جنت کی ضمانت ہے

زمین پر وہ محمد ﷺ ہیں وہ احمد ﷺ آسمانوں میں

یہاں بھی ان کا چرچا ہے وہاں بھی ان کی مِدحت ہے

یہاں بھی ان کی چلتی ہے وہاں بھی ان کی چلتی ہے

مدینہ راجدھانی ہے دو عالم پر حکومت ہے

غضب ہی کردیتا اختر مدینے سے چلے آئے

یہ وہ جنت ہے جس کی عرش والوں کو بھی حسرت ہے

مدینہ چھوڑ کر اختر بھلا کیوں جائیں جنت کو

یہ جنت کیا ہر ایک نعمت مدینے کی بدولت ہے

شمیمِ زلفِ نبی لاء صبا مدینے سے

مریضِ ہجر کو لا کر سونگھا مدینے سے

یہ آ رہی ہے میرے دل کی صدا مدینے سے

ہر اک دُکھ کی ملے گی دوا مدینے سے

مدینہ کہتا ہے ہمدم نہ جا مدینے سے

تجھے ہے عیشِ ابد کی صلا مدینے سے

نسیمِ مست چلے دل رُبا مدینے سے

بہارِ دل میں بسے دل کُشا مدینے سے

نسیمِ مست چلے دل رُبا مدینے سے

بہار و باغ بنے دل میرا مدینے سے

اُٹھاؤ بادہ کشو ساغرِ شرابِ کہن

وہ دیکھو جھوم کے آئی گھٹا مدینے سے

مدینہ جان و جنانِ جہاں ہے وہ سن لیں

جنہیں جنونِ جناں لے چلا مدینے سے

فضاے دہر کو گھیر ا ہے جس کی موجوں نے

وہ سیلِ نورِ محمد ﷺ چلا مدینے سے

جہاں بھر کے سکھانے کو خسروی کے اصول

غبارِ خاکِ نشیناں اٹھا مدینے سے

بسا وہ خلد میں جو بس گیا مدینے میں

گیا وہ خلد سے جو چل دیا مدینے سے

مریضِ ہجر کو چین آ گیا مدینے میں

دلِ شکستہ کا درمان ہوا مدینے سے

تیرے کرم کے بھروسے یہ عرض کرتا ہوں

نہ جائے گا تیرا اختر رضا مدینے

تیرے کرم کے میں قرباں یہ حکم فرما دیں

نہ جائے گا میرا اختر رضا مدینے سے