Shams Ud Duha Badr Ud Doja
Written by Unknown
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaشمس الضحیٰ بدر الدجیٰ
تعظیم سے لیتا ہے خدا نامِ محمد
کیا نام ہے اے صلِ علیٰ نامِ محمد
اللہ کرے اس پہ حرام آتشِ دوزخ
جس شخص کے ہو دل پہ لکھا نامِ محمد
خدا کا نور تجھ میں ہو بہو ہے
خدا پنہاں مگر تو روبرو ہے
تیری عظمت کا اندازہ ہو کس کو
خدا ہے اور خدا کے بعد تو ہے
شمس الضحیٰ بدر الدجیٰ تیری بڑی توقیر ہے
صورت تیری شاہِ امم اللہ کی تصویر ہے
اللہ نے پاس بلا ہی لیا
بن دیکھے خدا بھی رہ نہ سکی
ایسی صورت تیری کملی والے
میں کیا بتاؤں تم کیا ہو یا حبیب اللہ
حسین جمیل ملیح وجیہہ ذی اللہ
جو بدر چہرہ تو واللیل ہے یہ زلفِ سیاہ
خطت کلامِ کلیم و رخت کلام اللہ
چہ خنجرِ رخ چہ جبیں لا الہ الا اللہ
شاہِ اثر بی تیرے حسن کی
کسے تاب جو کرے ہمسریں
نہ گلوں میں ایسی شگفتگی
نہ یہ رنگ و بو نہ یہ تازگی
یہ انوکھی چھب یہ نئی پھبن
یہ ادائیں پیاری یہ سادگی
تیری مثل کوئی ہوا نہ ہو
تیرے صدقے جاؤں میں یا نبی
دنیا سے تا روزِ جزا ان کا ہے مجھ کو آسرا
میں ہوں غلامِ مصطفیٰ کیسی میری تقدیر ہے