Back to Collection

Sher-E-Khuda Ke Sher Ka Tewar Nahin Jhuka

Written by Azhar Farooqi Barelvi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

شیرِ خدا کے شیر کا تیور نہیں جھکا

یعنی کہیں سے نامِ بہتر نہیں جھکا

طاقت لگا دی پوری کی پوری یزید نے

لیکن میرے حسین کا اک سر نہیں جھکا

اے شمر! تو حسین کو کیسے جھکائے گا

تجھ سے تو ایک چھوٹا سا اصغر نہیں جھکا

آقا نے پھر کہا کہ علی کو بلائیے

آخر کسی سے جب درِ خیبر نہیں جھکا

دامن ملا ہے جب سے مجھے اہل بیت کا

اس روز سے کبھی کہیں ازہر نہیں جھکا