Back to Collection
Sultan E Har Do-Aalam Jaan-E Bahaar Aaye
Written by Saim Chishti
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسلطانِ ہر دوعالم جانِ بہار آئے
افلاک و لامکاں کے نبی شہسوار آئے
اِعلان کرکے ان کا سبھی انبیاء گئے جب
نبیوں کی سلطنت کے نبی شہریار آئے
جو بھی طلب ہے تم کو مرے مصطفیٰ سے مانگو
لے کے ہیں وہ خدا سے سبھی اِختیار آئے
قَدْ جَاءَکُمْ مِنَ اللّٰہ! نورٌ کا تاج پہنے
ربِ جہاں کا پہلا وہی شاہکار آئے
رضوان ہوں کہ قدسی، ہوریں ہوں یا ملائک
بحرِ جمالِ احمد سبھی بار بار آئے
رخ پہ شفاعتوں کا سہرا سجا کے آقا
سبھی عاصیوں کے دل کا بن کر قرار آئے
راہیں رہے سجاتے جن کی رسول سارے
وہی تاجدارِ عالم عالی وقار آئے
جب چاند آمنہ کا جھولی میں ان کی آیا
قدموں پہ ان کے قدسی ہونے نثار آئے
انوار سے تھا جن کے عرشِ عظیم روشن
صائم زمیں کو کرنے وہی تابدار آئے