Suno Ai Chand Ki Kirnon Salam Keh Dena
Written by Unknown
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaسنو اے چاند کی کرنوں ! سلام کہہ دینا
درِ حبیب پہ میرا پیام کہہ دینا
یہ کہنا نیکی نہیں کوئی شرمسار ہیں ہم
یہ جا کے کہنا سیاہ کار ہیں بد کار ہیں ہم
یہ کہنا آپ کی رحمت کے طلبگار ہیں ہم
ادب سے جا کے یہ میرا پیام کہہ دینا
سنو اے چاند کی کرنوں ! سلام کہہ دینا
درِ حبیب پہ میرا پیام کہہ دینا
اویسِ قرنی و حضرتِ بلال کے صدقے
بلا لیں آپ مدینے میں آل کے صدقے
شہیدِ کربلا معصوم لال کے صدقے
عطا ہمیں بھی ہو کوثر کا جام کہہ دینا
سنو اے چاند کی کرنوں ! سلام کہہ دینا
درِ حبیب پہ میرا پیام کہہ دینا
معین و غوث کے صدقے نظام کے صدقے
فرید بابا کے داتا کے نام کے صدقے
کلامِ پاک کے سچے کلام کے صدقے
پلا دیں ہم کو بھی وحدت کا جام کہہ دینا
سنو اے چاند کی کرنوں ! سلام کہہ دینا
درِ حبیب پہ میرا پیام کہہ دینا
امتی آپ کے ہیں مفلس و لاچار بہت
بلا لیں آپ مدینے ہیں بے قرار بہت
میں مانتا ہوں کہ ہم سب ہیں گناہگار بہت
بنا دیں بگڑا ہر اک میرا کام کہہ دینا
سنو اے چاند کی کرنوں ! سلام کہہ دینا
درِ حبیب پہ میرا پیام کہہ دینا
چاند سورج میں ستاروں میں نور آپ کا ہے
زمیں تا عرشِ معلیٰ ظہور آپ کا ہے
فخرِ عالم کو ہے عالم حضور آپ کا ہے
مدینے میں ہو میری صبح و شام کہہ دینا
سنو اے چاند کی کرنوں ! سلام کہہ دینا
درِ حبیب پہ میرا پیام کہہ دینا