Takhaiyul Unki Janib Chal Pada Ik Iltija Lekar
Written by Unknown
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaتخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
درِ مشہد پہ سجدہ ریز ہونے کی دعا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
جو سنگِ در میسر ہو جبیں کو عرش مل جائے
چلوں گا پھر غلامی کا وہاں سے مرتبہ لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
بھنور کیا اب مجھے بحرِ تلاطم کی نہیں پرواہ
سفینے میں خدا کے چل رہا ہوں نا خدا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
قدم بوسی کی پہلے آ کے مشہد میں قلندر نے
اور اس کے بعد سندھ آئے ہیں سرور کی اذان لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
یہ اپنے ساتھ ڈوبیں گے نبی کے امتی لے کر
سقیفے سے جو ابھرے ہیں خود اپنا رہنما لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
نصاریٰ کے مقابل شرط تھی سچوں کے جانے کی
نبی یوں چل پڑے ہیں ساتھ اپنے اقربا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
وباؤں سے نہ گھبراؤ مریضوں کو بھی لے آؤ
رضا ہیں منتظر دیکھو یہاں بابِ شفا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
اجالے بانٹتا ہے اپنے عالم میں خدائی کو
ہر اک سورج غریبِ طوس سے اپنی ضیا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
بدن سے روح نکلے گی قضا پھر بھی نہ آئے گی
میں کن سے آ گیا ہوں ایسی جینے کی دعا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر
تخیل اُن کی جانب چل پڑا اک التجا لے کر