Back to Collection

Tamaam Duniya Yahañ Salaamat

Written by Dr. Khalid Mahmud ‘Khalid’

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تمام دنیا یہاں سلامت تمام عالم وہاں سلامت

سلامتی ہی سلامتی ہے کہ ہے میرا مہربان سلامت مت

رسولِ اکرم ﷺ کی نسبتوں سے ضمانتِ ہر سلامتی ہے

ہزار طوفان سر اٹھائں سفینہ ہے بےگماں سلامت

مجھے یقیں ہے کہ بے طلب بھی مری طلب سے سوا ملے گا

جو سب کی بگڑی بنا رہا ہے ابھی وہ ہے آستاں سلامت

طلب کی کچھ انتہا نہیں ہے کرم کی کچھ انتہا نہیں ہے

کرم سے رشتے رہینگے باقی رہیں سدا جھولیاں سلامت

وفا کی راہوں کے پیچ و خم میں بھٹک گئے قافلے ہزاروں

مگر جو ان کی پناہ میں ہے وہی تو ہے کارواں سلامت

حضور ﷺ کی ہے کرم نوازی رہی ہمارے ہی ہاتھ بازی

ہزار برقِ ستم نے بھونکا مگر رہا آستاں سلامت

حضور ﷺ خالد کی آبرو کو فنا سے پہلے دوام دے دو

نشانئِ بے نشان تم ہو تم ہی سے ہے ہر نشاں سلامت