Teri Aamad He, Maut Aa-ee He
Written by Huzoor Mufti-e-Azam Hind Allama Mustafa Raza Khan Noori
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaتیری آمد ہے، موت آئی ہے
جان عیسیٰ، تیری دہائی ہے
کیوں وطن اپنا چھوڑ آئے ہیں
کیوں سفر کی مصیبت اٹھائی ہے
سینکڑوں آفتوں میں پھنسنے کو
کیوں بدن میں جان آئی ہے
ان کے جلوے ہیں میری آنکھوں میں
اچھی ساعت سے موت آئی ہے
تم کو دیکھا تو، دم میں دم آیا
آپ آئے کہ جان آئی ہے
مر رہا تھا تم آئے جی اٹھا
موت کیا آئی، جان آئی ہے
اب تو آؤ کہ دم لبوں پر ہے
چہرے پر مردنی بھی چھائی ہے
آئیے وقت ہے یہ آنے کا
دیکھ لیں سب کی جاں پھر آئی ہے
زندگی میں نے پائی مر مر کے
میں نے جی جی کے موت پائی ہے
زندگی کیا تھی، جس میں موت آئی
زندگی بعدِ مرگ پائی ہے
موت کا اب نہیں ذرا کھٹکا
زندگی شبھ گھڑی سے پائی ہے
مرتے ہی زندگی ملی مجھ کو
موت کے ساتھ جاں آئی ہے
حسرتِ دیدِ یار میں ہم نے
آج مر مر کے موت پائی
جوں ہی دیکھا مٹ مٹا اس پر
میں نے مر کے حیات پائی ہے
چین کی نیند آج سویا ہوں
موت آرام کی سلائی ہے
شامتوں نے تمہاری گھیرا ہے
موت تم کو یہاں پہ لائی ہے
ذبح کر ڈالا تو نے اے ظالم
نفس تو تو نرا قصائی ہے
طاعتِ حق کا نام سنتے ہی
تجھ کو کمبخت موت آئی ہے
معصیت زہر ہے، مگر اوندھے
تو نے سمجھا اسے مٹھائی ہے
کیا بگاڑا تھا تیرا، کیوں بگڑا
زہر کی پیالی کیوں پلائی ہے
اچھے جو کام کرنے ہیں، کر لو
جان اپنی نہیں، پرائی ہے
نوری ہرگز نہیں ہے تو ناری
موتِ اسلام تو نے پائی ہے
واہ! کیا بات آپ کی نوری،
کیا ہی اچھی غزل سنائی ہے