Back to Collection

Teri Chawkhat Pe Jo Sar Apna Jhuka Jaate Haiñ

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تیری چوکھٹ پہ جو سر اپنا جھکا جاتے ہیں

ہر بلندی کو وہی نیچا دکھا جاتے ہیں

سرفرازیِ اجل ان کو ملا کرتی ہے

نخوتِ سر جو تیرے در پہ مٹا جاتے ہیں

ڈوبے رہتے ہیں تیری یاد میں جو شام و سحر

ڈوبتوں کو وہی ساحل سے لگا جاتے ہیں

اے مسیحا تیرے بیمار ہیں ایسے بیمار

جہاں بھر کا دکھ درد مٹا جاتے ہیں

مرنے والے رخِ زیبائے پہ تیرے جانِ جہاں

عیشِ جاوید کے اسرار بتا جاتے ہیں

آسماں تجھ سے اٹھائے نہ اٹھیں گے سن لے

ہجر کے صدمے جو عشاق اٹھا جاتے ہیں

ذکرِ سرکار بھی کیا آگ ہے جس سے سنی

بیٹھے بیٹھے دلِ نجدی کو جلا جاتے ہیں

جن کو شیرینیِ میلاد سے گھن آتی ہے

آنکھ کے اندھے انہیں کؤوا کھلا جاتے ہیں

دشتِ طیبہ میں نہیں کیل کا کھٹکا اختر

نازک اندام وہاں برہنہ پا جاتے ہیں