Back to Collection

Tu Shah E Khuban Tu Jaan E Jaana

Written by Allama Saim Chishti

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تو شاہِ خوباں، تو جانِ جاناں، ہے چہرہ ام الکتاب تیرا

نہ بن سکی ہے، نہ بن سکے گا، مثال تیری، جواب تیرا

تو سب سے اول، تو سب سے آخر، ملا ہے حسنِ دوام تجھ کو

ہے عمر لاکھوں برس کی تیری مگر ہے تازہ شباب تیرا

خدا کی قدرت نے ڈال رکھے ہیں تجھ پہ ستر ہزار پردے

جہاں میں لاکھوں ہی طور بنتے جو اک بھی اٹھا حجاب تیرا

میں تیرے حسن و بیاں کے صدقے، میں تیری میٹھی زباں کے صدقے

بہ رنگِ خوشبو دلوں پہ اترا، ہے کتنا دلکش خطاب تیرا

ہو مشک و عنبر یا بوئے جنت، نظر میں اس کی ہے بے حقیقت

ملا ہے جس کو، ملا ہے جس نے، پسینہ رشکِ گلاب تیرا

ہے تو بھی صائم ! عجیب انساں، جو خوفِ محشر سے ہے ہراساں

ارے ! تو جن کی ہے نعت پڑھتا وہ ہی تو لیں گے حساب تیرا