Back to Collection

Wajh e Nashaat e Zindagi

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

وجہ نشاط زندگی راحت جاں تم ہی تو ہو

روح رواں زندگی جان جہاں تم ہی تو ہو

تم جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا تم جو نہ ہو تو کچھ نہ ہو

جان جہاں تم ہی تو ہو جان جناں تم ہی تو ہو

تاج وقار خاکیان نازش عرش و عرشیاں

فخر زمین و آسمان، فخر زماں تم ہی تو ہو

کس سے کروں بیان غم، کون سنے فغاں غم

پاؤں کہاں اماں غم، امن و اماں تم ہی تو ہو

روح و رواں زندگی، تاب و تواں زندگی

امن و اماں زندگی، شاہ جہاں تم ہی تو ہو

تم ہو چراغ زندگی تم ہو جہاں کی روشنی

مہر و مہ و نجوم میں جلوہ کناں تم ہی تو ہو

تم سے جہاںِ رنگ و بو، تم ہو چمن کی آبرو

جانِ بہارِ گلستاں، سروِ چماں تم ہی تو ہو

تم ہو قوامِ زندگی، تم سے ہی زندگی بنی

تم سے کہے ہی زندگی روحِ رواں تم ہی تو ہو

اصلِ شجر میں ہو تم ہی، نخل و ثمر میں ہو تم ہی

ان میں عیاں تم ہی تو ہو، ان میں نماں تم ہی تو ہو

تم ہو نمودِ اولین، شمعِ ابد بھی ہو تم ہی

شاہِ زمن یہاں وہاں سکّہ نشاں تم ہی تو ہو

اختر کی ہے مجال کیا، محشر میں سب ہیں دم بخود

سب کی نظر تم ہی پہ ہے، سب کی زباں تم ہی تو ہو