Ya Khuda Taayab Ko Marziyaat Ki Taufeeq De
Written by Traditional
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaیا خدا تائب کو مرضیات کی توفیق دے
اور رکھ ثابت قدم بھی اپنی اطاعت پر اسے
ہو عطا عشق و محبت اس گدا کے واسطے
اور رکھ محفوظ شرک و معصیت سے اے خدا
اور کر اسلام و ایمان پر تو اس کا خاتمہ
اپنے مقبولانِ درگاہِ علا کے واسطے
ہو سکونِ قلب حاصل دور ہو ہر انتشار
شیخ کی تعلیم اور تلقین پر رکھ برقرار
رحمتِ عالم محمد مصطفیٰ ﷺ کے واسطے
ہوں مرے مخدوم زادے صاحبِ فضل و شرف
کر با اوصافِ کمالاتِ دو عالم متصف
تو ہو ان کا وہ رہیں تیری عطا کے واسطے
میرے احبابِ طریقت بھی رہیں آباد و شاد
دین و دنیا میں و اعجاز و کرام و با مراد
فضل فرما جملہ اخوان الصفا کے واسطے
میرے حق میں جو ہو مرضی میں ہوں راضی بہ رضا
مرضیِ مولیٰ ہمہ اولیٰ رضینا بالقضا
تیرے گھر میں کیا کمی ہے مجھ گدا کے واسطے
اپنے مولیٰ کے قدم کے سایہ کے نیچے جیوں
اور مرنا ہو تو ان کے آستانے پر مروں
زندگی اور موت ہو ان کی رضا کے واسطے
تا ابد مولیٰ ہمارے شمعِ بزمِ جاں رہیں
اور ہم سو جاں سے پروانہ صفت قرباں رہیں
کر عطا کوکب کو سو جانیں فدا کے واسطے
کر عطا ہم سب کو سو جانیں فدا کے واسطے