Back to Collection

Ya Khwaja Tu Bada Garib Nawaz Hai

Written by Asim Ul Qadri Muradabadi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

تیری شان، شانِ قلندری

تو بڑا غریب نواز ہے

تیرے در سے داغِ جبیں ملا

یہ نشان کتنا حسین ملا

یہ نیاز حاصلِ ناز ہے

تو بڑا غریب نواز ہے

ہمیں تو نے اپنا بنا لیے

غمِ دو جہاں سے چھڑا لیا

تیرا دستِ جود دراز ہے

تو بڑا غریب نواز ہے

تو معینِ امتِ مصطفیٰ

تو ثبوتِ رحمتِ مصطفیٰ

تو عطاۓ میرِ حجاز ہے

تو بڑا غریب نواز ہے

تیرے کیفِ ذکر سے جھوم لیں

تیرے آستانے کو چوم لیں

یہی عاشقوں کی نماز ہے

تو بڑا غریب نواز ہے

تیری شان انجمِ بے نوا

کسی حال میں بھی نہ لکھ سکا

تو خدائے پاک کا راز ہے

تو بڑا غریب نواز ہے