Back to Collection

Ya Rab Hai Bakhsh Dena Bandon Ko Kaam Tera

Written by Daagh Dehlvi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

یا رب ہے بخش دینا بندوں کو کام تیرا

لَا تَقْنَطُوا سُنا ہے ہم نے کلام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

ہے تو ہی دینے والا پستی سے دے بلندی

اَسفَل مقام میرا اعلیٰ مقام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

محروم کیوں رہوں میں جی بھر کے کیوں نہ لوں میں

دیتا ہے رزق سب کو ہے فیضِ عام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارا

احمدؐ رسول تیرا مصحف کلام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری

جب تک زبان ہے منہ میں جاری ہو نام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

شمس الضحیٰ محمد بدر الدجیٰ محمد

ہے نورِ پاک روشن ہر صبح و شام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

یہ داغ بھی نہ ہوگا تیرے سوا کسی کا

کونین میں ہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ

اللہ اللہ اللہ اللہ ہو اللہ