Back to Collection

Ya Rab Soo-E-Madina Mastaana Ban Ke Jaaun

Written by Behzad Lakhnavi

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

اس شمعِ دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

ان کے سوا کسی کی دل میں نہ آرزو ہو

دنیا کی ہر طلب سے بیگانہ بن کے جاؤں

اس شمعِ دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

ہر گام ایک سجدہ ہر گام یا حبیبی

اس شان اس ادا کا مستانہ بن کے جاؤں

اس شمعِ دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

پہنچوں مدینہ کاش میں اس بے خودی کے ساتھ

روتا پھروں گلی گلی دیوانگی کے ساتھ

جوں ہی نگاہ گنبدِ خضریٰ کو چوم لے

قربان میری جان ہو وارفتگی کے ساتھ

مجھ کو بقیعِ پاک میں دو گز زمین ملے

یا رب دعا ہے تجھ سے میری عاجزی کے ساتھ

اس شمعِ دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں

بہزاد اپنا عالم سمجھے گا کیا زمانہ

ہے فہم کا تقاضا دیوانہ بن کے جاؤں

اس شمعِ دو جہاں کا پروانہ بن کے جاؤں

یا رب سوئے مدینہ مستانہ بن کے جاؤں