Ya Rasoolallah Karam Ya Habiballah Karam
Written by Traditional
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaیا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
یہی آرزو جو ہو سرخرو
ملے دوجہاں کی آبرو
میں کہوں غلام ہوں آپ کا
وہ کہے کہ ہم کو قبول ہے
یا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
کبھی خواجہ میں تیری دید ہو
تیری دید ہو میری عید ہو
مجھے اپنے عشق کی بھیک دے
تیرے در پہ دامن پھیلا دیا
یا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
وہ خدا نہیں با خدا نہیں
وہ مگر خدا سے جدا نہیں
وہ ہیں کیا مگر وہ ہے کیا نہیں
یہ محب حبیب کی بات ہے
یا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
جسے چاہا در پہ بلا لیا
جسے چاہا اپنا بنا لیا
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے
یہ بڑے نصیب کی بات ہے
یا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
نہ کسی کے اشک پہ طنز کر
نہ کسی کے غم کا مذاق اڑا
جسے چاہے جیسے نواز دے
یہ مزاجِ عشقِ رسول ہے
یا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
تجھے ناز حور و قصور پر
مجھے نازِ ذکرِ رسول پر
تیری خلد کیسی ہے تو بتا
میری خلد کوئے رسول ہے
یا رسول اللہ کرم یا حبیب اللہ کرم
’شاکر‘ پہ ہر دم ہو کرم
’رِضوا‘ پہ ہر دم ہو کرم
انہیں اپنے عشق کی بھیک دے
تیرے دین کے ہیں یہ پاسباں