Back to Collection

Ya Shafi E Umam Lillah Kar Do Karam

Written by Traditional

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

یا شفیعِ امم للہ کر دو کرم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

ہم غلاموں کا رکھنا خودارا بھرم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

منتشر ہیں خیالات کی وادیاں

لٹ گیا ہے سکون والیِ دو جہاں

رحم فرما دے اب تیری امت ہیں ہم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

میرے ہاتھوں میں کاسہ ہے امید کا

ہوں بھکاری شہا میں تیری دید کا

میں گدائے حرم تو نبی محترم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

کس کو جا کر کہیں تاجدارِ حرم

گھیرا ڈالے ہوئے ہیں زمانے کے غم

دور ہو جائے غم یا نبی محتشم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

تیرے یادوں مامور سینہ رہے

سامنے میرے تیرا مدینہ رہے

در پہ بیٹھارہوں لے کے میں چشمِ نم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

یا نبی اپنی الفت کی سوغات دے

اپنی شایانِ شان ہم کو خیرات دے

اس سے مطلب نہیں ہے سوا ہو کے کم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم

حاضری ہو نیازی کی دربار میں

عمر گزرے یوں ہی تیرے اذکار میں

آتے جاتے رہے تیری چوکھٹ پہ ہم

رب سلامت رکھے تیرا سوہنا حرم