Back to Collection
Yaad E Mehboob Hai Aur Aalam E Tanhayi Hai
Written by Hafiz Mazhar Uddin Mazhar
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaیادِ محبوب ہے اور عالمِ تنہائی ہے
اب تو خلقت میں بھی کیا انجم آرائی ہے
دل وہی دل ہے جو سرکار کا شیدائی ہے
جان وہی جان ہے جو طیبہ کی تمنائی ہے
مے فضا جب بھی تیرا نام لیا ہے میں نے
دل بھی تڑپا ہے میری آنکھ بھی بھر آئی ہے
اے نبی دے دو جہاں تیرا کرم ہے درکار
اے مسیحائے زماں وقتِ مسیحائی ہے
تیرا کرم نہیں تو قیامت ہے زندگی
تیرے کرم ہے تو سلامت ہے زندگی
لالہ و گل کو ملا تیرے گلشن سے فروز
راہ و انجم میں تیرے در کی ضیاء پائی ہے