Back to Collection

Ye Lagan Hai Dil Ki Ye Aarzoo

Written by Unknown

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو

تیرا نام ہر سو بلند ہو

تیرا ذکر عام ہو کو بہ کو

تیرا نام ہر سو بلند ہو

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو

تو رحیم ہے تو کریم ہے

تیری ذات سب سے عظیم ہے

تیری شان جل جلالہ

تیرا نام ہر سو بلند ہو

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو

یہ زمین اور یہ آسمان

تیری ذات ہی کا ہے آئینہ

نظر ان میں آتا ہے تو ہی تو

تیرا نام ہر سو بلند ہو

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو

میرا دل سراپا ہے گندگی

نہ مجھے سلیقۂ بندگی

مئے عشق سے تو کرا وضو

تیرا نام ہر سو بلند ہو

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو

یہی سوچ ہو یہی فکر ہو

میرے لب پہ تیرا ہی ذکر ہو

شب و روز ہو یہی جستجو

تیرا نام ہر سو بلند ہو

یہ لگن ہے دل کی یہ آرزو