Back to Collection

Ye Tuti Chatai Ye Mitti Ka Bartan

Written by Unknown

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

یہ ٹوٹی چٹائی یہ مٹّی کا برتن

حقارت سے نادان کیا دیکھتا ہے

غریبی محمّد کے گھر سے چلی ہے

مرے گھر کا سامان کیا دیکھتا ہے

یہ شانِ پیمبر کہ ممبر کے اوپر

صحابہ کی موجودگی میں چڑھا کر

یہ فرما رہے ہیں نبی مسکرا کر

سنا نعت حسّان کیا دیکھتا ہے

یہ ٹوٹی چٹائی یہ مٹّی کا برتن

حقارت سے نادان کیا دیکھتا ہے

تُجھے کُچھ پتا ہے یہ کیا ہو رہا ہے

مٹانے کا تُجھ کو مشن چل رہا ہے

لہذا کفن کا عمامہ بنا کر نکل

اب مسلماں کیا دیکھتا ہے

یہ ٹوٹی چٹائی یہ مٹّی کا برتن

حقارت سے نادان کیا دیکھتا ہے

زمانے کی نظروں سے خود کو بچا کر

جو رہتا ہے پاگل کی صورت بنا کر

کبھی سر جُھکا کر کبھی سر اُٹھا کر

خُدا جانے مستان کیا دیکھتا ہے

یہ ٹوٹی چٹائی یہ مٹّی کا برتن

حقارت سے نادان کیا دیکھتا ہے

یہ سارے مصیبت کے جتنے ہیں طوفان

تیرے ہی عمل کا بدل ہے یہ انساں

ابھی آ جا رحمت خُدا کی پکارے

وُہ غافل پریشاں کیا دیکھتا ہے

یہ ٹوٹی چٹائی یہ مٹّی کا برتن

حقارت سے نادان کیا دیکھتا ہے