Back to Collection
Zaari e Paiham Kya He
Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaمری میّت پہ یہ احباب کا ماتم کیا ہے
شور کیسا ہے یہ اور زاریِ پیہم کیا ہے
وائے حسرت دمِ آخر بھی نہ آ کر پوچھا
مدّعا کچھ تو بتا دیدۂ پُرنم کیا ہے
کچھ بگڑتا تو نہیں موت سے اپنی یارو
ہم سفیرانِ گلستاں نہ رہے ہم کیا ہے
ان خیالات میں گم تھا کہ جھنجھوڑا مجھ کو
ایک انجان سی آواز نے ایک دم کیا ہے
کون ہوتا ہے مصیبت میں شریک و ہم دم
ہوش میں آ یہ نشہ سا تجھے ہر دم کیا ہے
کیف و مستی میں یہ مدہوش زمانے والے
خاک جانیں غم و آلام کا عالم کیا ہے
اُن سے اُمّیدِ وفا ہائے تری نادانی
کیا خبر اُن کو یہ کردارِ معظّم کیا ہے
وہ جو ہیں ہم سے گریزاں تو بلا سے اپنی
جب یہی طورِ جہاں ہے تو بھلا غم کیا ہے
میٹھی باتوں پہ نہ جا اہلِ جہاں کی اختر
عقل کو کام میں لا غفلتِ پیم کیا ہے