Back to Collection

Zaeere Taiba Roze Pe Jaa Kar

Written by Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Maulana Ilyas Qadri

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

زائرِ طیبہ ! روزے پے جا کر ، تو سلام انسے رو رو کے کہنا

میرے غم کا فسانہ سنا کر ، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

تیری قسمت پے رشک آ رہا ہے ، تو مدینے کو اب جا رہا ہے

آہ ! جاتا ہے مجھکو رُلا کر، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

جب پہنچ جاۓ تیرا سفینہ ، جب نظر آے میٹھا مدینہ

با ادب اپنے سر کو جھکا کر ، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

جب کے آے نظر پیارا مکّہ ، چوم لینا نظر سے تو کعبہ

ہو سکے گر تو ہر جا پے جا کر ، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

تو عرب کی حسیں وادیوں کو ، ریگزاروں کو آبادیوں کو

میری جانب سے پلکیں بچھا کر، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

جب کے پیشِ نظر جالیاں ہوں، تیری آنکھوں سے آنسو رواں ہو

میرے غم کی کہانی سنا کر ، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

آمِنا کے دلارے کو پہلے ، بعد شیخین کو بھی تو کہ لے

پھر بقیع مبارک پے جا کر ، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

مانگنا مت تو دنیا کی دولت، مانگنا ان سے بس ان کی الفت

خوب دیوانے دل کو لگا کر ، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

میرے آقا کے محراب و ممبر ، ان کی مسجد کے دیوار اور در

قلب کی آنکھ ان پر جما کر تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

پیاری پیاری وہ جنت کی کیاری، چوم لینا نگاہوں سے ساری

بہرِ رحمت میں غوطہ لگا کر، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

سبز گنبد کے دلکش نظارے، روح پرور وہاں کے مینارے

ان کے جلووں میں خود کو گما کر، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

وہ شہیدوں کے سردار حمزہؓ، اور جتنے وہاں ہیں صحابہؓ

تو سبھی کی مزاروں پہ جا کر، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا

کہنا عطارؔ اے شاہِ عالی! ہے فقط تجھ سے تیرا سوالی

تو سوال اس کا پورا شہا کر، تو سلام ان سے رو رو کے کہنا