Back to Collection

Zahe Qismat Madine Ja Raha Hoon

Written by Traditional

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں

سعادت کیسی اعلیٰ پا رہا ہوں

میرے یارو ! ذرا مجھ کو سنبھالو

خوشی سے میں تو اڑتا جا رہا ہوں

بلاوا آگیا شہرِ نبی سے

جھکائے سر میں بڑھتا جا رہا ہوں

نہ کیوں جھوموں مقدر پر میں اپنے

کہ رمضانِ مدینہ پا رہا ہوں