Back to Collection

Zahe Qismat Me Hu Mangata Muinuddin Chishti Ka

Written by Rifai

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

زہے قسمت میں ہوں منگتا معین الدین چشتی کا لیرکس

زہے قسمت میں ہوں منگتا معین الدین چشتی کا لیرکس

زہے قسمت میں ہوں منگتا معین الدین چشتی کا

میری جھولی میں ہے ٹکڑو معین الدین چشتی کا

آنا ساگر سے پوچھو اولیاء اللہ کی طاقت

بہت ہے مشہور قصہ معین الدین چشتی کا

زہے قسمت میں ہوں منگتا…….

طفیلِ پنجتن غوث الوریٰ و اعلیٰ حضرت کے

خدایا ہو عطا صدقہ معین الدین چشتی کا

زہے قسمت میں ہوں منگتا…….

آنا ساگر کو کوزے میں جو بھر لے تو کیا تعجب ہے

ہے بھارت کا ہر ایک خطہ معین الدین چشتی کا

زہے قسمت میں ہوں منگتا…….

جدھر دیکھو ادھر ہے انجمن ان کے دیوانے کی

فقط میں ہی نہیں شیدا معین الدین چشتی کا

زہے قسمت میں ہوں منگتا…….

فقیرو بادشاہو آؤ اپنی جھولی بھر لو

ہے ہر دم فیض پہ دریا معین الدین چشتی کا

زہے قسمت میں ہوں منگتا…….

“رفاعی” بھی چلے گا سوئے جنت یومِ محشر کے

ہے دامن ہاتھ میں کس کا معین الدین چشتی کا

زہے قسمت میں ہوں منگتا معین الدین چشتی کا

میری جھولی میں ہے ٹکڑو معین الدین چشتی کا