Back to Collection

Zarra Zarra Us Dar Ka

Written by Habibullah Faizi Madhupur

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

شہرِ مدینہ جانے والا

قسمت پہ اتراتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

کیسے بھلا تشبیہ دوں اس کو

مشکِ ختن کی خوشبو سے

ان کا پسینہ ایسا ہے جو

پشتوں کو مہکاتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

اے سورج مغرور نہ بن تو

اک سورج ہے طیبہ میں

تو دنیا کو چمکاتا ہے

وہ تجھ کو چمکاتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

چیل اڑی ان کے اوپر سے

فوراً جل کے راکھ ہوئی

شاہِ احمد کا شیر بھی

ان کے کتے سے گھبراتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

سی۔ اے کے جال میں ہم نہ

پھنس جائیں اس سے پہلے

بھیج دے مولیٰ پھر خالد کو

کفر ہمیں دھمکاتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

جا الحق و زہق الباطل

ہوتا ہے ہر دور میں یہ

تیرا مقدر تو مٹنا ہے

کیوں ہم سے ٹکراتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے

مدھو سے زیادہ میٹھی ہے آواز

یہ ان کا صدقہ ہے

مدھوپور کا شاعر فیضی

محفل میں چھا جاتا ہے

ذرہ ذرہ اس در کا

سورج کو آنکھ دکھاتا ہے