Back to Collection
Zikr-E-Huzoor-E-Paak Hai Mere Liye Ghiza-E-Rooh
Written by Traditional
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaذکرِ حضورِ پاک ہے میرے لیے غذاۓ روح
قلب کا چین اسی سے ہے کہئے اسے دواۓ روح
ایسا مجھے کرے خدا یادِ حضور میں فنا
ہر رگ و پے میں عشقِ شاہ میرے رہے بجاۓ روح
مدحتِ شاہِ دیں کا نور ہر رگ و پے میں ہے ضرور
قبر میں تھی جو تیرگی پھیل گئی ضیاۓ روح
طیبہ پہ ہے ادھر نظر حوروں کا اشتیاق ادھر
دیکھیے بعدِ انتقال کون سی سمت جاۓ روح
کر لو قبول یا نبی عرضِ جمیلِ قادری
جب کہ جدا ہو جسم سے طیبہ میں گھر بناۓ روح