Back to Collection
Zinda Owais Qarni Ki Sunnat Karenge Ham
Written by Unknown
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaزندہ اویس قرنی کی سنت کریں گے ہم
بن دیکھے مصطفیٰ سے محبت کریں گے ہم
محشر میں منہ دکھانے کی صورت کریں گے ہم
ہر دم درودِ پاک کی کثرت کریں گے ہم
پڑھتے ہی کلمہ حضرتِ فاروق نے کہا
اعلانیہ خدا کی عبادت کریں گے ہم
بن جائے پڑھ لے دل سے غلامِ شاہِ امم
سارے جہاں میں پھر تو حکومت کریں گے ہم
عشقِ رضا کے صدقے میں دل کو یقین ہے
شہرِ شاہِ امم کی زیارت کریں گے ہم
دکھا ہے جس نے روضہِ محبوبِ کبریا
قولِ نبی ہے اس کی شفاعت کریں گے ہم
اے آنسوؤ تمہاری بھی دعوت کریں گے ہم
جب روضہِ نبی کی زیارت کریں گے ہم