Back to Collection

Zindagi Ye Nahiñ He Kisi Ke Liye

Written by Huzoor Taajush Shariah Allama Mufti Muhammad Akhtar Raza Khan Azhari

Urdu

Complete Ash'aar & Transliteration

Matla to Maqta

زندگی یہ نہیں ہے کسی کے لیے

زندگی ہے نبی کی نبی کے لیے

نہ سمجھ مرتے ہیں زندگی کے لیے

جینا مرنا ہے سب کچھ نبی کے لیے

چاندنی چار دن ہے سبھی کے لیے

ہے سدا چاند عبد النبی کے لیے

انت فہم کے دامن میں منکر بھی ہیں

ہم رہے عشرتِ دائمی کے لیے

عیش کر لو یہاں منکروں چار دن

مر کے ترسوقے اس زندگی کے لیے

داغِ عشقِ نبی لے چلو قبر میں

ہے چراغِ لحد روشنی کے لیے

نقشِ پاے سگانِ نبی دیکھیے

یہ پتہ ہے بہت رہبری کے لیے

مسلکِ اعلیٰ حضرت سلامت رہے

ایک پہچان دینِ نبی کے لیے

مسلکِ اعلیٰ حضرت پہ قائم رہو

زندگی دی گئی ہے اسی کے لیے

صلح کلی نبی کا نہیں سنیو!

سنی مسلم ہے سچا نبی کے لیے

وہ بلاتے ہیں کوئی یہ آواز دے

دم میں جا پہنچوں میں حاضری کے لیے

اے نسیمِ صبا ان سے کہہ دے شہا

مضطرب ہے گدا حاضری کے لیے

جن کے دل میں ہے عشقِ نبی کی چمک

وہ ترستے نہیں چاندنی کے لیے

جن کے دل میں ہیں جلوے تیرے عشق کے

چشمۂ نور ہے روشنی کے لیے

جن کے دل میں ہیں جلوے تیرے عشق کے

وہ ہیں نجمِ زماں روشنی کے لیے

اخترِ قادری خلد میں چل دیا

خلد وا ہے ہر ایک قادری کے لیے