Back to Collection
Zulfe Sarkar Se Jab Chehra Nikalta Hoga
Written by Traditional
Urdu
Complete Ash'aar & Transliteration
Matla to Maqtaزلفِ سرکارؐ سے جب چہرہ نکلتا ہوگا
پھر بھلا کیسے کوئی چاند کو تکتا ہوگا
اے حلیمہؑ یہ بتا! تو نے تو دیکھا ہوگا
کیسے تجھ سے مرا محبوب لپٹتا ہوگا
جب کبھی آپؐ اندھیرے میں نکلتے ہوں گے
شبِ تاریکی میں خورشید چمکتا ہوگا
مجھ کو معلوم ہے طیبہ سے جدائی کا اثر
کہ شام کو شمس بھی روتا ہوا ڈھلتا ہوگا
قابلِ رشک ہے صدیقؐ وہ آنسو تیرا
غار میں آپؐ کے رخ پہ جو ٹپکتا ہوگا
حاکمؔ اس دل کو ذرا ٹھیس نہ پہنچے گی کبھی
یادِ سرکارؐ میں ہر پل جو دھڑکتا ہوگا
راز چندا کے حسیں ہونے کا اب سمجھا ہوں
کہ خاکِ نعلین کو چہرے پہ وہ ملتا ہوگا